شہباز شریف پچ کی دونوں طرف کھیلتے ہیں، فیاض چوہان

63

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت کے ترجمان فیض چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو جان لینا چاہیے کہ شہباز شریف پچ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں۔گزشتہ روز کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے اور شہباز شریف کے ڈیڑھ سال سے پی ڈی ایم کی بڑھکیں سن سن کر عوام کے کام پک چکے ہیں۔ یہی حکومت مخالف بڑھکیں پہلے بلاول بھٹو زرداری اور بیگم صفدر اعوان مارتے تھے، طوطا اور مینا کی غیر موجودگی میں شہباز شریف نے بھی وہی کھوکھلی باتیں کیں، شہباز شریف کہتے ہیں کہ موقع ملا تو ملک کے تمام مسائل حل کریں گے، 40 سال پنجاب پر حکومت کرنے والوں کو ایک اور موقع کا انتظار انتہائی مضحکہ خیز بیان ہے، عوام باشعور ہو چکی، شہباز شریف کی حکومت کی خواہش صرف خواہش ہی رہے گی۔فیاض چوہان نے کہا کہ اپنی ہی سیٹ نہ جیت سکنے والے مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کی قیادت کر رہے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ سیاسی بے روزگار مولانا فضل الرحمان کے پاس پیسے ختم ہو چکے۔