دادو( نمائندہ جسارت)گائوں اللہ داد شاہانی کیبچوں نے ہاتھوں میں قلم و کتاب اٹھا کرا سکول میں محکمہ تعلیم دادو اور جوہی کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین لعل بخش، بصرالدین شاہانی،ظفراللہ شاہانی اور سعیدشاہانی اور دیگر بچوں نے میڈیا کو بتایا کہ تین سال قبل اسکول سے جیسے ہی مقرر ٹیچر ریٹائرڈ ہوئے تب سے اسکول بند ہے متعدد بار متعلقہ افسران کو تحریری شکایات کی مگر ازالہ نہیں ہورہا ہے ا سکول بند ہونے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم شدید متاثر ہورہی ہے پہلے ہی کورونا کے باعث تعلیم متاثر ہوئی جبکہ ہمارے اسکول میں ایک بھی ٹیچر نہیں ہے۔ انہوں نے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔