ایران میں ڈاکوؤں نے کورونا ویکسین کی گاڑی لوٹ لی

94

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی دارالحکومت تہران میں ڈاکو گاڑی میں سے کورونا ویکسین کی خوراکیں لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تہران پولیس کے سربراہ حسین رحیمی نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ویکسین کی خوراکیں لے جانے والی گاڑی پر حملہ کیا اور 300 خوراکیں لوٹ لیں۔ ایران میں عام طور پر چینی ساختہ سائنو فارم ویکسین کا استعمال ہوتا ہے۔ ملک بھر میں کوروناسے ایک لاکھ6 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔