کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی نے انسانی زندگی کو مشکلات کا شکار کردیا ہے اورغریب کیلئے بچوں کا پیٹ پالنا مشکل بن گیا ہے،آٹا، چاول گھی اور دالوں کی قیمتیں غریب کی خریداری سے باہر ہیں۔ انہوں نے ان باتوں کا اظہار پیرکواپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا۔ شازیہ مری نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل حکومت میں غریب کے لیے شوگر ،بلڈ پریشر اور دل کے مرض کی ادویات خرید کرنے کی سکت نہیں۔