نوابشاہ (سٹی رپورٹر) پاکستان ریلوے کی مال گاڑی کے آئل ٹینکر سے لاکھوں روپے مالیت کا ہزاروں لیٹر تیل بہہ گیا۔ پاکستان ریلوے کا بتانا ہے کہ مال گاڑی کراچی سے ملتان جا رہی تھی جس میں ہزاروں لیٹر فرنس آئل موجود تھا۔ نوابشاہ کے قریب مال گاڑی کے آئل ٹینکر کے جوائنٹ کھل گئے، ڈرائیور، اسسٹنٹ ڈرائیور، گارڈ اور اسٹیشن کے عملے نے بہتے تیل کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن ناکام رہے اور تقریباً تین گھنٹوں میں آئل ٹینکر سے سارا تیل بہہ گیا۔