سکھر ،پی پی رہنما کا شہر کا دورہ ،شہریوں کے مسائل سنے

105

سکھر( نمائندہ جسارت)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید کمیل حیدر شاہ کا سکھر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ شہریوں سے ان کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی ،پی رہنما سیدکمیل حیدر شاہ نے سکھر شہر کے مختلف علاقوں جناح چوک ، بندر روڈ ، میانی روڈ و دیگر علاقوں کا دورہ کر کے صفائی ستھرائی سمیت شہریوں سے دیگر مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو مسائل حل کرنے کی ہدایات دی ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات سمیت صاف ستھرا ماحول دینا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلیے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدایات ہیں ۔اس سلسلے میں سکھر اور روہڑی کی صفائی میں مزید بہتری کیلیے میونسپل کارپوریشن میں ہنگامی بنیادوں پر سوئپر سمیت سینٹری عملہ بھی ڈیلی ویجز پر بھرتی کیا گیا اور مزید اس حوالے سے عملہ بڑھانے کیلیے اقدامات کیے جارہے تاکہ مستقل بنیادوں پر شہریوں کو درپیش صفائی کا مسئلہ حل ہوسکے۔