اسلام آباد، ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا حصول شہریوں کیلیے وبال جان بن گیا

110

اسلام آباد (آن لائن ) وفاقی دارالحکومت میں کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا مطلوبہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کے لیے وبال جان بن کررہ گیا ہے۔بلیوایریامیں نادرا کے چوبیس گھنٹے کام کرنیوالے سینٹر پر ہمہ وقت سینکڑوں لوگ سرٹیفکیٹ کے حصول میں دفتر کے اندر اورباہر منتظر رہنے پر مجبور ہیں۔ اتوار کی شام بلیوایریا نزد خیبر پلازہ واقع نادرا سروس سینٹر میں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے آنے والے لوگوں کے لیے 5 میں سے صرف ایک کاؤنٹر نمبر 2 کام کررہا تھا جبکہ باقی چار کاؤنٹر پر اسٹاف چھٹی کرکے گھروں کوجاچکا تھا،اس پر نادرا سینٹر میں آئے متعدد افراد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایاہے کہ حکومت نے ایک جانب بے تحاشا سختی شروع کررکھی ہے کہ تو دوسری جانب لوگ کئی کئی گھنٹے خوار ہونے کے بعد سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں اور کئی گھنٹے انتظار کرنے کے بعد بعض اوقات سسٹم اوورلوڈ ہونے کی وجہ سے کام چھوڑ دیتا ہے۔ نادرا سینٹر آئے لوگوں نے وزیراعظم عمران خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔