شہباز شریف کا کراچی سے الیکشن لڑنے کا اعلان

315

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے آئندہ عام انتخابات میں بھی کراچی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے ، شہبازشریف کا این اے 249 کراچی کے عہدیداروں، کارکنان اور عمائدین علاقہ سے ملاقات میں خطاب کے دوران کراچی کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ دعا ہے کہ میرے مرنے سے پہلے کراچی شہر بدل جائے ۔انہوں نے کہاکہ یہ بابائے قوم حضرت قائداعظم کا شہر ہے، کمائوشہر کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک ہورہا ہے۔قبل ازیں شہباز شریف نے تاجروں کے وفد سے ملاقات کی جس کے دوران موجودہ معاشی صورتِ حال اور توانائی کے بحران پر گفتگو ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میںاللہ تعالی نے آئندہ الیکشن میں موقع ملا تو کراچی کی قسمت بدل دیں گے ۔