اسلام آباد(آن لائن)قائم مقام چیف جسٹس جسٹس عمر عطا بندیال نے آج سوموار 30اگست سے شروع ہونیوالے پانچ روزہ عدالتی ہفتہ کے دوران پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کے لیے 2 معمول اور ایک خصوصی بینچ تشکیل دیدیا ہے ،بینچ اول میں قائم مقام چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس مظہر عالم خان اور جسٹس منیب اختر،بینچ دوم میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس قاضی محمد امین احمد اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل ہو گا۔رواں ہفتے میں صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے لیے قائم خصوصی بینچ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل ہوگا۔