گلگت بلتستان کے عوام کو آزاد کشمیر طرز کا نظام حکومت دیا جائے‘ تنویر انور خان

245
اسلام آباد: جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل محمد تنویر انور خان سے امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع اور نظام الدین ملاقات کررہے ہیں

اسلام آباد (پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کوآزادکشمیر طرز کا نظام حکومت دیا جائے اور انہیں آئینی و جمہوری حقوق فراہم کیے جائیں۔ جماعت اسلامی نے گلگت بلتستان کے عوام کے سیاسی،آئینی اور جمہوری حقوق کے لیے ہر فورم پر جنگ لڑی ہے۔ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے عوام کو صوبوں سے زیادہ حقوق فراہم کیے جائیں یہ آزادی کے بیس کیمپ ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امیر مولانا عبدالسمیع، سیکرٹری جنرل نظام الدین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔