حکومت نے افغان صورتحال پر اعتماد میں نہیں لیا، رضا ربانی

76

کراچی (آن لائن) سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنما میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ حکومت نے افغان صورت حال پر پارلیمنٹ اور عوام کو اعتماد میں نہیں لیا۔ جاری ایک بیان میں میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت کا افغان صورت حال پر اعتماد میں نہ لینا باعث تشویش ہے۔ سابق چیئرمین سینیٹ نے سوال کیا کہ افغانستان سے جو پاکستان آرہے ہیں ان کو کونسا ویزا دیا جا رہا ہے؟۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ افغانستان سے آنے والے ان افراد کے پاکستان میں قیام کی کیا مدت کیا ہو گی؟میاں رضا ربانی نے یہ سوال بھی کیا ہے کہ کیا حفاظتی اقدامات ہیں کہ یہ لوگ پاکستان چھوڑ جائیں گے؟