کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کو صرف وفاداریاں تبدیل کرنے کا تجربہ ہے اور فواد چودھری کو خود پتا نہیں کہ وہ دو گھنٹے بعد کس پارٹی میں ہونگے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے فواد چودھری کے بیان پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ گملے میں اگائی ہوئی پی ٹی آئی گملے میں ہی سڑ چکی ہے اور سندھ میں پی ٹی آئی کا مصنوعی وجود ہے، جن لوگوں کو سندھ کے عوام بار بار مسترد کرتے ہیں وہ پی ٹی آئی میں شامل ہیں، شازیہ مری نے مزید کہا کہ بلاول زرداری کی قیادت میں آئندہ انتخابات پیپلزپارٹی جیتے گی۔