کراچی: پاکستان ڈیمو کرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ہم پیپلزپارٹی کےخلاف محاذنہیں کھولناچاہتے،پیپلزپارٹی نےسنجیدگی کیساتھ پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھراگھونپنےکی کوشش کی۔
مولانا فضل الرحمن کل کے جلسے میں سندھ کے مسائل پر بھی روشنی ڈالیں گے،ہم سندھ کے حقوق پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں،جلسوں میں کچھ وجوہات کی بنا پر تعطل آیا، قوم کو مایوس نہیں ہونے دیں گے۔
سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی تمام پالیسیاں غریب دشمن ہیں،مہنگائی کی وجہ سےلوگ خودکشی کرنےپرمجبورہیں،حال ہی میں ایک فیصلےسےکئی ہزارملازمین کونوکریوں سےبرطرف کیاگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیانےالیکٹرانک ووٹنگ مشین کومستردکیاہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان نےبھی ای وی ایم پرتحفظات کااظہارکیا،دھاندلی کی پیداوارحکومت کویکطرفہ اصلاحات کی اجازت نہیں دینگے۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کا آرٹی ایس کی طرح الیکشن چوری کاایک مضموم ایجنڈاہے،آئین کی بالادستی کیلئےمسلسل تحریک چلائیں گے،حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کریں گے۔
سربراہ پی ڈی ایم نے مزید کہا کہ ستمبرکےپہلےمرحلےمیں جلسوں کاشیڈول دینگے اور ملک بھر روڈ کارواں چلائیں گے، پی ڈی ایم غریب قوم کی آواز بن کر میدان عمل میں اترے گی۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ خواتین جلسےمیں آئیں گی اوران کوتحفظ بھی دیں گے، ملک پر مسلط حکمران تمام مسائل کی جڑ ہیں انہیں ہٹا کر دم لیں گے۔