پاکستان کا افغانستان میں کوئی فیورٹ گروپ نہیں، آرمی چیف

195

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الاامور انجیلا ایکلر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی
گئی۔ ملاقات میں افغانستا ن کی حالیہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں، ہمارا واحد مقصد افغانستان میں امن کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے۔آرمی چیف نے کابل ائرپورٹ پر دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کی، آرمی چیف نے دہشتگرد حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔آرمی چیف نے دہشتگردی اور انتہاپسندی سے مشترکہ لڑنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ امریکی ناظم الاامور انجیلا ایکلر نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔علاوہ ازیںآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی خفیہ انٹیلی جنس سروس کے سربراہ رچرڈ مور نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور سمیت انٹیلی جنس اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آرکےمطابق ملاقات میں خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے حصول میں مدد کر رہا ہے۔