کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی (حلقہ خواتین)ضلع ملیرکی ناظمہ شبانہ ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اللہ کی زمین پراللہ کے نظام کے لیے کوششیں جاری رکھے گی، کسی بھی ریاست کے اندر قانون اور اس کا نفاذ بہت ضروری ہے ،مدینہ کی ریاست کا وجود آتے ہی اسلامی قوانین کا نفاذ ہو ا ہے ،اسلامی نظام حیات کے لیے بانی جماعت اسلامی سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ ؒنے 1941 میںجدوجہد کا آغاز کیا اور اپنا وقت ، مال اور صلاحیتیں تحریک اسلامی پرقربان کردیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جماعت اسلامی ملیر کے اجتماع ارکان میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی اورخوشحال پاکستان اورملک کو حقیقی مدینہ جیسی ریاست بنانا ہمارا مقصد اور نصب العین ہے۔بعدازاں سید موخر علی نے 80 واں یوم تاسیس جماعت اسلامی پر مبارک باد دی اور کہا کہ 26اگست 1941کو جماعت اسلامی کا قیام عمل میں وجود آیامولانا مودودی رحمہ اللہ نے تمام مکاتب فکر سے وابستہ 75افراد کا قافلہ تیار جدوجہد کا آغاز کیا آج ہم اسی کا حصہ ہیں۔ناظمہ ضلع ملیرجمیلہ عبد الرحمن کی کارکردگی اور امیدوار و کارکنان کی حوصلہ افزا تعداد پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم گھر گھر جماعت اسلامی کی دعوت لے کر جائیں گے اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی لوگوں تک اس پیغام کو پہنچائیں گے۔مریم سراج نے ارکان سے ’’تہذیب ہے حجاب ‘‘پہ قرارداد منظو ر کروائی اور آئندہ مہم کے لیے اہداف دیے۔اس موقع پرمعتمد ضلع فرزانہ نے بھی خطاب کیا۔