الیکشن کمیشن ارکان کا تقرر،وزیراعظم کا شہباز شریف کو خط

346

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کی خالی اسامیوں کے لیے نام مانگنے کی غرض سے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو خط لکھا ہے ۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو الیکشن کمیشن میں اراکین کی خالی اسامیوں میں تقرر کے لیے خط لکھا گیا ہے۔حکومت نے پنجاب اور خیبرپختوخوامیں 3،3 نام تجویز کر دیے ہیں،خط کے جواب کے بعد الیکشن کمیشن میں تعیناتی ہو سکے گی۔