سکھر کی رہائشی مسمات شاہدہ بنت عبدالستارکا سسرال کی زیادتی یوں کیخلاف احتجاج

194

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سکھر کی رہائشی مسمات شاہدہ بنت عبدالستار نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میرے دیور اعجاز بروہی، آصف بروہی نے گھر بنانے کے لیے 80 ہزار کا حصہ مجھ سے بھی لیا، گھر کی تعمیر کے بعد مجھے بچوں سمیت بے دخل کردیا گیا، علاقے کے تھانے میں شکایت کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے دیوروں سے جان کا خطرہ ہے، حکام بالا نوٹس لیکر تحفظ فراہم کریں۔