سکھر ، تنظیم بزم قرآن حلقہ تفہیم القرآن کے تحت بزم ادب پروگرام کا انعقاد

295

سکھر (نمائندہ جسارت) تنظیم بزم قرآن حلقہ تفہیم القرآن سکھر کی جانب سے بزم ادب پروگرام منعقدہوا، پروگرام کے مہمان خصوصی معاون تنظیم بزم قرآن سندہ حافظ سلطان احمد تھے، جبکہ ناظم ضلع شہباز علی، امین ضلع برادر ابوبکر نے شرکت و خطاب کیا۔ انہوں نے معمار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ کی ذیلی تنظیم، بزم قرآن بچوں کی کردار سازی اور صلاحیتوں کو نکھارنے اور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے، دینی مدارس عربیہ کے طلبہ با صلاحیت ہیں اور کسی سے پیچھے نہیں، مدارس کے طلبہ مستقبل کے علما کرام و خطیب ہیں جن کا مستقبل میں اصلاح معاشرہ کیلیے اہم کردار رہے گا، جمعیت طلبہ عربیہ کی تنظیم بزم قرآن، قرآن مجید فرقان حمید اور اس میں موجود اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے۔