لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی 3 سالہ کارکردگی دکھانے کے لیے بھارتی ویب سائٹ کی تصویریں استعمال کی ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی 3سالہ کارکردگی پر اخباروں میں اشتہارات عوام غور سے دیکھیں۔ ترجمان مسلم لیگ نے الزام لگایا کہ حکومت نے کارکردگی کے اشتہار میں بھارتی ویب سائٹ کی تصاویر استعمال کی ہیں، مریم اورنگزیب نے بھارتی ویب سائٹ کا لنک بھی شیئر کردیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ عمران صاحب کو مسیحا دکھانے کے لیے وزارت اطلاعات کے کروڑوں روپے کے خوشحالی کے منصوبے بھارتی پورٹل کی چوری شدہ تصاویر پر مبنی ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ ثبوت ہے کہ اگر ملک میں روزگار،کوئی نیا منصوبہ لگایا ہوتا،عوام کو کوئی ریلیف دیا ہوتا تو اس کی تصویر اور ثبوت بھی ہوتا۔