کراچی(آن لائن)اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کے لیے کہوں گا کہ کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، بلاول کو جھوٹ بولتے ہوئے تھوڑی سی حیائ اور شرم آنی چاہیے، 11سو ارب میں سوا 600 ارب وفاق اور ساڑھے 400 ارب سندھ حکومت نے خرچ کرنے تھے، کراچی کے تین بڑے نالوں پر وفاق کا اس پیکیج کے تحت کام مکمل ہوچکا، گرین لائین کی بسیں اکتوبر میں کراچی کے روڈوں پر نظر آئیں گی، کے فور پر اس پیکیج کے تحت وفاق کام کررہا ہے، کے سی آر، ٹرمینل پر کام بھی شروع ہوچکا ہے، بلاول ہاو¿س میں جب شعلے جل رہے تھے تو اسے بجھانے بھی وزیراعظم کی فائربریگیڈز آئی تھی، ان کے ٹوپی ڈرامے شروع ہوگئے ہیں،بلاول کی حکومت نے 13 سال میں ایک بس شہر کو نہیں دی، ایک بوند پانی بھی بلاول کی حکومت کراچی کو نہیں دے سکی، بلاول کی حکومت نے کراچی کو دس بدترین شہروں میں دھکیل دیا ہے، 13 سال بعد ان کی پھڑتیاں اور دوڑیں لگ چکی ہیں،کے ایم سی، ڈیم ایم سیز کا پیسہ جعلی اکاو¿نٹس، یونس اکاو¿نٹس، بلاول ہاو¿س اکاو¿نٹس میں چلا جائے گا۔