عمران خا ن نے عدالت عظمیٰ کو یرغمال بنایا ہے ‘ریاض چانڈیو

223

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جئے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے عدالت عظمیٰ کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ میڈیا کی آزادی ختم کرکے ملک میں سویلین مارشل لاء نافذ کیا جارہا ہے۔ سندھ میں پیپلزپارٹی نے صوبے کو یتیم خانے سے بھی بدتربنادیا ہے۔ہم کسی کو بھی سندھ کی زمینوں پر قبضہ کرکے میگا پروجیکٹس بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔وہ بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر کزی صدر نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی سربراہ ممتاز علی بروہی،محاذ جنرل سیکرٹری عابد حسین حیدری،غفار میر جت، قادر لغاری،شوکت سومرو اور سلیم حاجانوبھی موجود تھے۔ریاض چانڈیو نے کہا کہ ہم یہاں آج اپنی 8نکاتی مرحلہ وارجدوجہد کا اعلان کرنے آئے ہیں۔