بیجنگ(جسارت نیوز)چینی کی خواتین والی بال ٹیم ایشیائی خواتین والی بال چیمپئن شپ سے باہر ہوگئی۔چینی والی بال ایسوسی ایشن کے مطابق چینی خواتین والی بال ٹیم نے ایشین خواتین والی بال چیمپئن شپ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایشین ویمن والی بال چیمپئن شپ 29 اگست سے 4 ستمبر فلپائن میں شیڈول ہے ۔ چینی خواتین والی بال ٹیم نے چین میں ان ہی دنوں میں شیڈول 14 ویں قومی کھیلوں کی وجہ سے ایشین والی بال چیمپئن شپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔چینی قومی ٹیم کے کھلاڑی 14ویں قومی کھیلوں میں اپنے اپنے صوبائی کلبوں کی نمائندگی کریں گی ۔14 ویں قومی کھیلوں میں خواتین والی بال مقابلوں کا پہلا رانڈ 16 ستمبر کو شروع ہوگا ۔ بیرون ملک مقابلہ کرنے سے پہلے اور بعد میں وسیع قرنطینہ اوقات کار کو دیکھتے ہوئے چین کی قومی ٹیم کی کھلاڑیوں کے لیے دونوں ایونٹس میں شرکت ناممکن تھا ۔چین اور جاپان کی عدم موجودگی کی وجہ سے 2021 ایشین ویمن والی بال چیمپئن شپ میں صرف8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ٹاپ2 ٹیمیں 2022 والی بال ویمن ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔والی بال کی عالمی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن پر ہونے کی وجہ سے چینی خواتین والی بال ٹیم کو 2022 کی عالمی چیمپئن شپ میں شرکت کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔