کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی زیر قیادت جماعت اسلامی کے وفد نے پیر پگاڑا پیر صبغت اللہ اور پیر صدر الدین شاہ راشدی المعروف یونس سائیں سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی ۔ملاقات میں ملکی حالات ،موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پیر پگاڑا صبغت اللہ اور پیر صدر الدین شاہ راشدی نے جماعت اسلامی کے وفد کا خیر مقدم کیا ۔وفد میں مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو ، امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی ،امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن ،نائب امیر مسلم پرویز ، مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر سرفراز احمد ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا ،سیکرٹری اطلاعات کراچی زاہد عسکری شامل تھے ۔