گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے سے متعلق کام ہو رہا ہے‘فروغ نسیم

135

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم کی زیر صدارت گلگت بلتستان کے آئینی پیکج پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں وفاقی وزیر برائے کشمیر افیئرز اینڈ گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور اور چیف منسٹر گلگت بلتستان خالد خورشید شریک ہوئے۔اجلاس میں گلگت بلتستان کے آئینی پیکج کے قانونی مسودے پر تفصیلی تبادلہ خیال اور گلگت بلتستان کو عارضی صوبے کا درجہ دینے کے حوالے سے تفصیلی قانونی اور آئینی امور پر بحث ہوئی۔اجلاس کے شرکا کو وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں پہلی بار گلگت بلتستان کو عارضی صوبے کا درجہ دینے کے حوالے سے کام ہو رہا ہے۔یہ آئینی پیکج اقوام متحدہ کی قراردادوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا گیا ہے، جلد تجاویز اور مسودہ وزیراعظم کو ارسال کر دیا جائے گا۔