شہباز شریف آج نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے

192

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف آج بروز منگل نیب راولپنڈی کے روبرو پیش ہونگے بتایا گیا ہے کہ نیب راولپنڈی نے میٹروبس راولپنڈی منصوبے میں قواعدو ضوابط سے ہٹ کر سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال کو ٹھیکا الاٹ کرنے کے الزام میں طلب کر رکھا ہے۔ علاوہ ازیں نیب لاہو رنے سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف مبینہ طورپرپلاٹوں کی الاٹمنٹ کیس میںایل ڈی اے سے علامہ اقبال ٹائون ، جوہر ٹائون ، گارڈن ٹائون اور گلبرگ کے 11 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔نیب سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف مبینہ طور پر پلاٹوں کی بندر بانٹ کے کیس کی تحقیقات کررہا ہے۔ نیب کی جانب سے ڈی جی ایل ڈی اے کو ریکارڈ کی فراہمی کے لیے مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔1986تا 1990کے دوران پلاٹوں کی ادائیگیوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔