سکھر (نمائندہ جسارت) جمعیت طلبہ عربیہ سکھر کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور ان پر دوران قید حالیہ تشدد کے واقعہ کیخلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔منتظم ضلع سکھر حافظ واجد حسین نے مظاہرہ کی قیادت کی۔ مظاہرے میں معاون تنظیم بزم قرآن صوبہ سندھ سلطان احمد نے خطاب کیا۔ جمعیت طلبہ عربیہ کے کارکنان رفقا اورارکان نے بھی مظاہرے میں بھرپورشرکت کی ۔