ٹھٹھہ، میرپور ساکرو کے گرڈ اسٹیشن کے پلاٹ پر قبضہ

271

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) لاقانونیت بڑھ گئی، لینڈ مافیا بے لگام، میرپور ساکرو کے گرڈ اسٹیشن کے پلاٹ پر قبضہ، ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لے لیا، کام بند کرا دیا۔ لینڈ مافیا کی جانب سے گرڈ اسٹیشن کے پلاٹ پر قبضہ کرتے ہوئے مٹی کی بھرائی شروع کر دی گئی، جس پر گرڈ اسٹیشن کے انچارج نے مختارکار میرپور ساکرو کو تحریری شکایت دی کہ نامعلوم افراد گرڈ اسٹیشن کے پلاٹ پر قبضہ کررہے ہیں جو کہ گرڈ اسٹیشن کی ملکیت ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر قادری نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ مختارکار میرپور ساکرو نے موقع پر پہنچ کر کام بند کرا دیا۔ اس موقع پر مختارکار میرپور ساکرو احمد میمن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ریکارڈ میں بھی مذکورہ پلاٹ گرڈ اسٹیشن کی سرکاری ملکیت ہے، جس پر کسی کو بھی قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، تاہم اگر کسی نے کوشش کی تو اس کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں پولیس کا جرائم و منشیات اور گٹکا کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، 15 مددگار بیس مکلی گھوڑا باری اور گھارو ساکرو پولیس کی کارروائیاں، 238 کلو گٹکا مٹریل، 3200 پیکٹ گٹکا ماوا، 200 لیٹر 50 بیگ دیسی شراب، کرولا کار اور سوزوکی برآمد کرکے 9 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ کارروائیوں پر سماجی، سیاسی، مذہبی جماعتوں، شہریوں کی جانب سے ایس ایس پی ٹھٹھہ اور پوری ٹیم کو مبارکباد۔