فواد عالم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی سنچری

547

کنگسٹن میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن فواد عالم نے373 منٹ میں213 گیندوںپر17 چوکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر124 رنز بنائے جو ویسٹ انڈیز کے خلاف انکی پہلی سنچری تھی۔ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں سنچری اسکور کرنے والے پاکستان کے24 ویں بلے باز بنے۔ پاکستان کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ابھی تک45 سنچریاں اسکور ہوئی ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی سنچری اسکور کرنے والے پاکستانی بلے باز حنیف محمد تھے جنہوں نے برج ٹائون میں جنوری 1958میں970 منٹ میں 24 چوکوں کی مدد سے 337 رنز بنائے تھے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں وقت کے لحاظ سے سب سے بڑی اننگزبھی ہے۔ حنیف محمد کو پاکستان کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کے لیے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ محمد یوسف کے پاس ہے جنہوں نے 2000 اور2006 کے درمیان 8 ٹیسٹ میچوں میں101.16کی اوسط کے ساتھ 7 سنچریوں اور 3 نصف سنچریوں کی مدد سے1214رنز بنائے تھے۔ ان سے زیادہ رنز کوئی اورپاکستانی بلے باز ویسٹ انڈیز کے خلاف بنانے میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔
انضمام الحق نے 1993 اور2006 کے درمیان ویسٹ انڈیز کے خلاف جو15 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں انکی24 اننگوں میں 53.52 کی اوسط کے ساتھ 4 سنچریوں اور5 نصف سنچریوں کی مدد سے1124 رنز بنائے ہیں۔ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی جانب سے دوسرے سب سے زیادہ رنوں کے ساتھ ساتھ دوسرے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز بھی ہیں۔
اظہرعلی اور یونس خان مشترکہ طور پر پاکستان کے لئے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز ہیں۔ یونس خان نے 2000 اور2017 کے درمیان جو15 ٹیسٹ کھیلے ہیں انکی 29 اننگوں میں38.14 کی اوسط کے ساتھ 3 سنچریوں اور 4 نصف سنچریوں کی مدد سے1030 رنز بنائے ہیں۔ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی جانب سے تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔اظہر علی نے 2011 سب اب تک ویسٹ انڈیز کے خلاف جو10 میچ کھیلے ہیں انکی19 اننگوں میں 3 سنچریوں اور 4 نصف سنچریوں کی مدد سے929 رنز بنائے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی جانب سے جو دو ٹریپل سنچریاںاسکور ہوئی ہیںاس میں سے ایک اظہرعلی نے بنائی ہے۔انہوں نے دوبئی میں اکتوبر2016 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں658 منٹ میں469 گیندوںپر23 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 302 رنز بنائے تھے۔
عامر سہیل، حنیف محمد، جاوید میاں داد، ماجد خان، مشتاق محمد، شاہد آٖفریدی، دسیم راجہ اور وزیر محمد ویسٹ انڈیز کے خلاف 2د۔2 سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ آصف اقبال، اعجازاحمد، عمران خان، عمران نذیر، امیتاز احمد، مصباح الحق، محمد حفیظ، راشد لطیف، سعید احمد، سلیم ملک اور توفیق عمر نے ایک ایک سنچری بنائی ہیں۔فواد عالم نے اپنی پہلی سنچری دوسرے ٹیسٹ کی تیسری اننگ میں اسکور کی ہے۔ انہوں نے اسی میدان پر جب ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلا تھاتووہ 56 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔