دادو(نمائندہ جسارت) دادو کے نواحی علاقے پھلجی اسٹیشن تھانہ کی حدود کے گاؤں لیسوڑو پنھور میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر 22 سالہ نوجوان عابد پنھور کو ملزم وسیم پنھور نے پستول کے فائر کرکے قتل کرکے فرار ہوگیا پھلجی اسٹیشن پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی، لاش کو ضروری کارروائی کے لیے دادو اسپتال لایا گیا جہاں پر لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی، جبکہ سیاں کاری میں زیر الزام لڑکی نسیم تحفظ کے لیے پھلجی اسٹیشن تھانے پر پہنچ گئی ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مقتول نوجوان نے ملزم وسیم والوں سے نسیم کا رشتہ مانگا تھا جو ملزم نے دینے سے انکار کردیا تھا ملزم نے تیش میں آکر نوجوان عابد کو گھر میں گھس کر قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا، لڑکی کو پھلجی پولیس نے تحفظ میں لے لیا ہے جبکہ آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا نہ ہی ملزم پولیس کی گرفت میں آسکا ہے پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج نہ کرنے اور ملزم کو گرفتار نہ کرنے کے خلاف مقتول نوجوان کے ورثا نے انڈس ہائی وے دادو پر لاش رکھ کے دھرنا دے دیاہے۔