نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے،بلاول

143

اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے بلوچستان میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عدم عملدرآمد کا خمیازہ آئے روز قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے بلوچستان میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں فوج کے کیپٹن کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔بلاول زرداری نے شہید افسر کے اہلخانہ سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔بلاول زرداری نے دہشت گردی واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عدم عملدرآمد کا خمیازہ آئے روز قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔