شاہ محمود کابل نہیں جارہے‘ دفتر خارجہ

109

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے کابل کے دورہ کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے وزیر خارجہ کے دورہ کابل کے حوالہ سے بعض میڈیا رپورٹس بارے اتوار کو اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ اس وقت تک وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا دورہ کابل کا کوئی پروگرام طے نہیں کیا گیا اور اس حوالہ سے پھیلائی جانے والی افواہیں اور خبریں بے بنیاد ہیں۔