کشمیر یوں سے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے‘سابق بھارتی آرمی چیف

174

کولکتہ(اے پی پی)بھارتی فوج کے سابق سربراہ جنرل شنکر رائے چودھری نے کہاہے کہ حکومت کو کشمیر میں لوگوں سے روابط بڑھانے اور ان کو اس بات کا یقین دلانے کی ضرورت ہے کہ بھارت ایک سیکولر اور جمہوری ملک ہی رہے گا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انہوںنے کہا کہ بھارت کووادی پنج شیر میں احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کے اردگرد جمع ہونے والے سابق افغان حکومت کے فورسزکے ساتھ ساتھ طالبان میں بھارت دوست گروپوں کے ساتھ رابطہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ افغانستان میں فتح کو پاکستان کی فتح اور بھارت کی شکست کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں جیش محمد جیسے عناصرکے ذریعے ایک نئے حملے کے لیے خود کو منظم کرنا ہوگا۔