تباہی سرکار اپنے جرائم پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے، شازیہ مری

230

کراچی (آن لائن) مرکزی اطلاعات سیکرٹری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ تباہی سرکار پی ایم ڈی اے کے ذریعے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے اور عمران خان اپنے سارے شیرو پی ایم ڈی اے میں بھرتی کر چکے ہیں۔شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ایجنٹ صداقت سے ڈرتے ہیں۔ان باتوں کا اظہار ا انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ مرکزی اطلاعات سیکرٹری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں صرف سچ وہ ہے جو خود بولتے ہیں، اور کہا کہ وزیر اطلاعات نے میڈیا یونینز کے بارے جھوٹ بول کر اپنے آپ کو بے نقاب کیا، جبکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے پرنٹ میڈیا کو کاغذ کے کوٹا سے نجات دی۔شازیہ مری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت خود فیک نیوز کی پیداوار ہے، ان عظیم صحافیوں کو سلام جنہوں نے کوڑے کھاکر بھی آزادی صحافت کا پرچم بلند رکھا اور پیپلزپارٹی صحافیوں کے ویج ایوارڈ کے حق کو اپنا اصول سمجھتی ہے۔