اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) راولپنڈی میٹرو اسیکنڈل میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 24 اگست کو طلب کیا ہے۔ شہباز شریف کو احسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال کو کنٹریکٹ دینے پر طلب کیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق ریکارڈ کے مطابق کنٹریکٹ صرف اس لیے دیا گیا کہ شہباز شریف نے کہا ہے۔ کنٹریکٹ دینے کے حوالے آر ڈی اے کی فائل میں کوئی دستاویزت نہیں ہیں۔ فائل میں صرف اتنا لکھا ہے کہ شہباز شریف نے کنڑیکٹ دینے کا کہا ہے جبکہ کنٹریکٹ دیتے وقت پیپرا رولز کی بھی خلاف ورزی کیے جانے کا الزام ہے۔