کندھکوٹ گھوٹکی کے درمیان پل کی تعمیر سے فاصلے میں کمی آئے گی

119

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر میر شبیر علی بجارانی اور انویسمنٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اسپیشل اسسٹنٹ سی ایم سید قاسم نوید قمر کی کندھکوٹ آمد۔ کندھکوٹ گھوٹکی پل پر تعمیراتی کام کا جائزہ، کندھکوٹ گھوٹکی پل کی تعمیر سے دونوں اضلاع کے عوام کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ یہ پراجیکٹ سندھ بلوچستان پنجاب کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا اور کندھکوٹ کی بڑی اناج منڈی سے کاروبار میں ترقی ہوگی۔ صوبائی وزیر میر شبیر علی بجارانی۔ چیئرمین بلاول زرداری اور سی ایم سندھ مراد علی شاہ کی خاص ہدایت پر کندھکوٹ آمد ہوئی، تاکہ اس میگا پراجیکٹ کی بہتر مانیٹرنگ کی جاسکے۔ انویسمنٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اسپیشل اسسٹنٹ سی ایم سید قاسم نوید قمر۔ کندھکوٹ گھوٹکی پل کے تعمیراتی کیمپ میں صوبائی وزیر میر شبیر علی بجارانی اور اسپیشل اسسٹنٹ سی ایم سید قاسم نوید قمر نے کندھکوٹ گھوٹکی پل کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ کیمپ کے اندر ایک اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کشمور منورعلی مٹھیانی، پی ٹی شفیق احمد ایس پی حسنین وارث اور متعلقہ افسران موجود تھے۔ اس موقع پر آر ای تنویر میمن تعمیراتی کمپنی صوبائی وزیر اور اسپیشل اسسٹنٹ کو جاری تعمیراتی کام کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ سے کندھکوٹ گھوٹکی کے درمیان فاصلے میں کمی آئے گی، پل کا کام ڈیڑھ سال سے جاری ہے اور مزید تین سال میں پایہ تکمیل ہوگا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اور اسپیشل اسسٹنٹ ٹو سی ایم کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین بلاول زرداری اور سیمسنگ کی ہدایت پر کندھکوٹ گھوٹکی پل کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لیے آئے ہیں۔ یہ پراجیکٹ میرے مرحوم والد میر ہزار خان بجارانی کی کوششوں سے منظور ہوا، پل سے دونوں اضلاع کو بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوگا پراجیکٹ تین سال میں مکمل ہو گا۔ تمام اضلاع کے لوگوں کو روزگار فراہم ہوگا ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ ٹیکنیکل ایشوز کی وجہ سے پروجیکٹ میں دیر ہوئی جن کو جلد از جلد حل کیا جائے گا پراجیکٹ سے ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔