سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف نادرن سندھ سکھر ریجن کے جنرل سیکرٹری مبین احمد جتوئی نے گوادر میں چینی قافلے پر حملے کی مذمت کی ہے، تحریک انصاف سیکرٹریٹ سکھر سے جاری کردہ ایک پریس بیان میں مبین جتوئی نے کہا کہ واقعہ کا مقصدپاک چین کی دوستی کو نقصان پہنچانا ہے، پاک چین دشمن سازش کے تحت یہ حملہ کیا گیا ایسے حملوں سے پاک چین دوستی میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔