سکھر، نیب نے جعلی نیب افسر کو گرفتار کرلیا،  عدالت میں پیش، دو ہفتوں کا ریمانڈ حاصل

330

سکھر (نمائندہ جسارت) نیب نے جعلی نیب افسر کو گرفتار کرلیا، عدالت میں پیش کرکے دو ہفتوں کا ریمانڈ لے لیا، نیب سکھر کی ایک ٹیم نے گزشتہ لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے خود کو نیب افسر ظاہر کرکے سرکاری افسران اور لوگوں کو بلیک میل کرکے ان سے رقمیں بٹورنے والے ملزم ضیاء صدیقی کو گرفتار کرلیا اور اس کا مقامی عدالت سے راہداری ریمانڈ لینے کے بعد اسے سکھر لایا گیا، جہاں پر آج اسے سکھر کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، نیب حکام نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش کے لیے دوہفتوں کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے اس کا دو ہفتوں کا جسمانی ریمانڈ دے کر تین ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔