سربراہ پاک بحریہ کی اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات

330

تہران (صباح نیوز) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی تہران پہنچ گئے جہاں ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی بحریہ کے دستے نے ایڈمرل امجد خان نیازی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ بعد ازاں ایڈمرل شہرام ایرانی اور امجد خان نیازی نے ایک دوسرے سے بالمشافہ ملاقات کی جس میں ایران اور پاکستان کے درمیان عسکری تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔