عدالت عظمیٰ‘ ازخود نوٹس لینے کے دائرہ اختیار کے تعین کیلیے 5 رکنی بینچ تشکیل

213

اسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمیٰنے ازخود نوٹس لینے کے دائرہ اختیار کے تعین کے لیے 5 رکنی بینچ تشکیل دیدیا،عدالت عظمیٰکا 5 رکنی بینچ ازخود نوٹس لینے کے دائرہ اختیار کے حوالے سے 23 اگست کو سماعت کرے گا۔ عدالت عظمیٰ کے قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ازخود نوٹس لینے کے اختیارات کے حوالے سے کلیئرٹی کے لیے5 رکنی بینچ تشکیل دیا ہے،جس کی سربراہی بھی قائم مقام چیف جسٹس خود کریں گے۔ بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو شامل نہیں کیا گیا،یہ بینچ کیس کی سماعت 23 اگست کو کرے گا۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس قاضی محمد امین احمد اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔