اسلام آباد میں کورونا کیسز میں کمی

439

وفاقی دارالحکومت ااسلام آباد میں ہفتہ وارکورونا کیسز کی شرح کم ہوکر 7 اعشاریہ 57 ہو گئی ۔

 ڈی ایچ او کےمطابق اسلام آباد میں کوروناکیسز کی شرح دو ہفتے قبل 10 فیصد سے اوپر تھی تاہم  پچھلے ہفتے کوروناکیسز کی شرح 9 ارشاریہ 38 فیصد رہی۔

وزارت صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے  میں کورونا  کی شرح 5.6 فیصدہوگئی،  کورونا کے559 نئے کیسز   سامنے آئے جب کہ گزشتہ روز کوروناسے 20 اموات ہوئیں۔ خیبر پختونخوا  میں کورونا فعال  کیسز کی تعداد7ہزار 389 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت نے جامعہ بلوچستان میں کورونا ویکسی نیشن سینیٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جامعہ بلوچستان میں  ویکسی نیشن سینیٹر 23 اگست کو قائم کیا جائے گا جس میں ملازمین اور طلباکو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

جامعہ بلوچستان کے طلبا اور ملازمین کو 1166 پر رجسٹریشن کرنے کی ہدایت کی ہے۔