اسلام آباد: گوادر میں چائنیز کی گاڑی پر خودکش حملے پر چین کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
پاکستان میں چینی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گوادر منصوبے پر کام کرنے والے عملے کے قافلے پر حملہ کیا گیا، حکومتِ پاکستان تحقیقات کر کے مجرمان کو سخت سزا دے۔
چینی سفارتخانے نے کہا کہ خودکش حملے کی پُرزور مذمت کرتے ہیں، جاں بحق بچوں کے ورثا سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ شب گوادر ایکسپریس وے کے قریب ایک خودکش حملہ آور نے چینی قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی تاہم پاک فوج اور پولیس اہلکاروں نے حملہ آور کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔ حملہ آور نے خود کو قافلے سے 15 سے 20 میٹر کے فاصلے پر دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا تھا۔