سرسبز پاکستان کیلیے جنگلات کے محافظ ہمارے ہیرو ہیں، وزیراعظم

634

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سرسبز پاکستان کے لیے جنگلات کے محافظ ہمارے ہیرو ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لوئر چترال کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے دوران جاں بحق ہونے والے محکمہ جنگلات کے جمشید اقبال کی تصاویر شیئر کیں۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ محکمہ جنگلات کے ہیرو جمشید اقبال فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے، جنگلات میں لگی آگ سے لڑتے ہوئے جمشید اقبال شہید ہوئے، شہید جمشیداقبال محکمہ جنگلات چترال میں تعینات تھے۔