لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے تھانہ علی گوہر آباد کی حدود سبزی منڈی کے علاقے سے نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش دیکھ کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے پہنچ کر لاش تحویل میں لیتے ہوئے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کردی جہاں لاش کی شناخت نہ ہونے کے باعث نعش ایدھی انتظامیہ کے حوالے کردی جن کی جانب سے لاش کو لاوارث قرار دیتے ہوئے شہر کے قریبی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔