لاہور (نمائندہ جسارت)ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کارخانوں اور مزدوری سے روزگار کمانے والوں کو لنگر پر بٹھا دیاگیا، پورے پاکستان کو بھوکا کر کے کہتے ہیں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا؟،وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے ہر رات 5 کروڑ بچے اور8 کروڑ لوگ بھوکے سوتے ہیں، عمران خان نے لنگر والے ٹرک کا نہیں 1 کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کا وعدہ کیا تھا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لنگر ٹرک کے اجرا پر عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا عمران خان نے مہنگائی 17 فیصد پر پہنچا دی اور کہتے ہیں کہ کوئی بھوکا نہیں سوئے گا؟۔عمران صاحب آٹے میں ڈکیتی سے اے ٹی ایمز کے لیے 215 ارب اور غریب عوام کے لیے لنگر کا ٹرک؟۔، چینی میں ڈکیتی سے اے ٹی ایمز کے لیے 400 ارب اور غربا کے لیے لنگر کا ٹرک؟، ایل این جی میں ڈکیتی سے اے ٹی ایمز کے لیے 122 ارب اور غریب عوام کے لیے لنگر کا ٹرک؟۔ دوائوں میں ڈکیتی سے اے ٹی ایمز کے لیے 500 ارب اور غریبوں کے لیے لنگر کا ٹرک؟،آٹا چینی کھانے پینے کی اشیا مہنگی کرکے عوام کے سامنے اب نیا ڈراما کررہے ہیں؟،22 کروڑ عوام کاحق دینے کے بجائے 15 سو کو روٹی کھلا کر اپنی تشہیر کا اس سے بھونڈا ہتھکنڈا اور کوئی نہیں ہوسکتا۔2کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے اور ایک ٹرک؟۔عمران خان نے 50 لاکھ لو گ بے روزگارکردیے اور لنگر کا ایک ٹرک؟۔