اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عمر عطا بندیال نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا ۔ جمعہ کو یہاں عدالت عظمیٰ سے جاری تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس عمر عطا بندیال سے سادہ مگر پر وقار تقریب میں
قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا ۔ تقریب میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے معزز ججز صاحبان ، سینئر وکلا ، لا آفیسرز اور لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے افسران نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد بیرون ملک نجی دورے پر ہیں ۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی ملک میں غیر موجودگی کے دوران عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج جسٹس عمر عطا بندیال قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے فرائض سر انجام دیں گے۔