پشین کرکٹ اکیڈمی کو سامان مہیا کردیاگیا،شبیر مینگل

497

کوئٹہ (جسارت نیوز)بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے ممبر منور خان ترین کی محنت رنگ لے آئی ، شاہد خان آفریدی فا?نڈیشن نے پشین کرکٹ اکیڈمی کو کرکٹ کا سامان فراہم کر دیا۔ڈاک بنگلا ریسٹ ہائوس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر پشین شبیر احمد مینگل تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشین وسیم جوگیزئی، اسسٹنٹ کمشنر پشین حضرت ولی کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر برشور حفیظ اللہ خان، ہمدرد ویلفیئرآرگنائزیشن کے چیئرمین حسن خان اچکزئی، بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے ممبر منور خان ترین ،پبلک ریلیشن آفیسر ڈی سی پشین مجیب ترین، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ابراہیم خان کاکڑسمیت کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر شاہد خان آفریدی فائونڈیشن نے پشین کرکٹ اکیڈمی کو کرکٹ کا سامان فراہم کیا۔مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر پشین شبیر احمد مینگل نے شاہد خان آفریدی فائونڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شاہد خان آفریدی نے اپنی بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ان کی بیٹنگ نے ہمیشہ لوگوں کو خوشیاں فراہم کیں اب وہ سماجی خدمت کے ذریعے بھی لوگوں میں خوشیاں بانٹ رہے ہیں، آفریدی فاونڈیشن کی طرف سے پشین کے کرکٹرز کے ساتھ تعاون کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیںہمیں امید ہے کہ شاہد خان آفریدی فاونڈیشن مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھیں گی۔