طالبان کے کامیابی سے مذہبی قوتوں کا مورال بلند ہوا، مولانا فضل الرحمن

545
مولانا فضل الرحمن کی کال کے بعد ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر دھرنا دے دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ طالبان کے کامیابی سے دنیا بھر میں مذہبی قوتوں کا مورال بلند ہوا افغانستان میں پرامن انتقال اقتدار کے خطے کے حالات پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ طالبان نے حالات کے مطابق فیصلے کئے، سیاسی حل کے زریعے ہی مسائل کو گفت وشنید سے حل کیا جا سکتا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ سابق افغان صدر اشرف غنی اپنی مرضی سے بیرون ملک روانہ ہوا، امریکا دنیا کو بزور طاقت اپنی کالونی نہیں بناسکتا ہے طاقت اور بلٹ کسی مسئلے کا حل نہیں امریکہ کو دنیا میں جنگ کی پالیسی بدلنا ہوگی۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اب طالبان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ افغانستان کے حالات کو سیاسی نقطہ نظر سے سنبھالے، طالبان افغانستان کے تمام پارٹیوں اور عوام کو ساتھ لے کر بہتر مستقبل کے لئے کام کریں۔