پشاور میں ویکسین نہ لگوانے والے افراد کی سم بند کرنے کا فیصلہ، عمل در آمد کب سے ہوگا

300

پشاور میں کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی سم 31 اگست سے بلاک کردی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کوکمشنر پشاور ریاض محسود کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور ویکسینیشن عمل کو تیز کرنے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اور تجاویز پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کمشنر پشاور نے کہا کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بند کی جائیں گی، 31 اگست تک ہر کوئی ویکسین لگوائے بصورت دیگر مقررہ تاریخ کے بعد ویکسین نہ لگانے والوں کی سم بند کرنا شروع کریں گے۔

کمشنر پشاور نے کہا کہ 31 اگست کے بعد ویکسی نیشن نہ کرانیوالوں کی سم بند کردی جائے گی، کورونا ویکسی نیشن کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں ہفتہ سے گھر گھر موبائل ویکسی نیشن سروس شروع کر رہے ہیں عوام سے اپیل ہے وہ کورونا ویکسی نیشن کروائیں۔