کوہاٹ سے 2 مشتبہ دہشت گردگرفتار، بھاری رقم برآمد

294

پشاور (اے پی پی) محکمہ انسداد دہشت گردی کوہاٹ ریجن نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ شدت پسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، شدت پسندوں کے قبضے سے 67 لاکھ پاکستانی روپے بھی برآمد ہوئے۔ دونوں ملزمان سی ٹی ڈی کوہاٹ کو مطلوب تھے اور ان پر الزام ہے کہ وہ ضلع کرم میں جاز ٹاور سے مزدوروں کو اغوا کرکے ایک مغوی کو قتل جبکہ باقی کی رہائی کے عوض رقم وصول کرنے میں ملوث ہیں۔