کوئٹہ اور مستونگ میں زمینی تنازع پر فائرنگ 3 افراد قتل

157

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ اور مستونگ میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ خروٹ آباد تھانے کی حدود میں ائرپورٹ روڈ پر شان ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں زمین کے تنازعے پر دوقبائل کے لوگ آپس میں لڑپڑے۔ لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے شاہوانی اور خلجی قبیلے کے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد ضروری کارروائی کے لیے لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقتولین کی شناخت سلطان الدین شاہوانی اور رضامحمد خلجی کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری طرف پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بھی زمین کے تنازعے پر اسلم شیخ نامی شخص قتل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔